پاکستان کا نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل گراکر کثیرالمنزلہ عمارت بنانے پرغور
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نیویارک شہر میں واقع روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے ، جن میں عمارت کو گرانا بھی شامل ہے ، یہ اقدام پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے کئے گئے نجکاری کے حوالے سے وعدوں کی تکمیل کی کوششوں کا حصہ ہے۔۔۔
مسلسل بڑھتے ہوئے مالی نقصانات کے باعث، ایک ہزار سے زائد کمروں والا یہ ہوٹل 2020 میں بند کر دیا گیا تھا ۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے بلومبرگ کو بتایا کہ ایک آپشن یہ ہے کہ اس تاریخی عمارت کو مسمار کر کے اس کی جگہ ایک فلک بوس عمارت تعمیر کی جائے ۔حکومت ایک ایسے جوائنٹ وینچر کی خواہاں ہے جس میں پاکستان زمین فراہم کرے گا اور پارٹنر سرمایہ لائے گا۔