ماؤنٹ ایورسٹ :برفانی طوفان،سینکڑوں کوہ پیما اور سیاح ریسکیو،درجنوں افراد سے رابطہ منقطع
تبت(اے ایف پی) ماؤنٹ ایورسٹ کے تبت کی جانب شدید برفانی طوفان کے بعد پھنسے ہوئے سینکڑوں کوہ پیما اور سیاح محفوظ مقامات پر منتقل کر دئیے گئے۔۔۔
مقامی حکام کے مطابق برفانی طوفان کے بعد تقریباً 1000افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے بیشتر کو ریسکیو ٹیموں نے نکال لیا ۔ خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ کئی راستے بند اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی بھی درجنوں افراد سے رابطہ نہیں ہو پایا۔ موسم کی بہتری کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔