اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں ترک صدر کی اطالوی خاتون وزیراعظم سے ہلکی پھلکی گفتگو

اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی  قتل کرسکتی ہیں ترک صدر کی اطالوی  خاتون وزیراعظم سے ہلکی پھلکی گفتگو

قاہرہ (دنیا مانیٹرنگ)مڈل ایسٹ امن کانفرنس کے دوران ترک صدر اردوان نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے سگریٹ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں۔۔۔

اردوان نے میلونی سے کہا کہ میں نے آپ کو جہاز سے اترتے دیکھا، آپ بہت اچھی لگ رہی تھیں مگر آپ کو سگریٹ چھوڑنی ہوگی۔اس دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل بھی قریب کھڑے تھے جنہوں نے ہنستے ہوئے کہا، یہ ناممکن ہے ،اردوان کی اس نصیحت پر میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، اگر میں سگریٹ چھوڑوں گی تو شاید میں ملنسار شخصیت نہیں رہوں گی۔جارجیا میلونی نے کہا مجھے سگریٹ چھوڑنی ہے مجھے معلوم ہے مگر میں نہیں چاہتی کہ کوئی میرے ہاتھوں قتل ہو جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں