ہانگ کانگ :کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، 2ہلاک

ہانگ کانگ :کارگو طیارہ رن وے  سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، 2ہلاک

ہانگ کانگ(اے ایف پی)ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر پیر کی صبح دبئی سے آنے والا کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سکیو رٹی گاڑی سے ٹکرا گیا اور سمندر میں جا گرا، حادثے میں گاڑی میں سوار دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔۔۔

 حکام کے مطابق طیارے نے شمالی رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کی مگر قابو کھو بیٹھا اور باڑ توڑ کر پانی میں جا گرا۔ ریسکیو غوطہ خوروں نے گاڑی سے دونوں افراد کی لاشیں نکال لیں۔ طیارے کا تعلق ایمریٹس ایئرلائنز سے تھا ، یہ ترک ایئرلائن "ایکٹ ایئر"سے عارضی طور پر کرائے پر لیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں