پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بھارتی سیاستدان نے لالو پرساد کے گھر کے سامنے اپنے کپڑے پھاڑ لیے
بہار (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ بہار لالو پرساد یادیو کے گھر کے سامنے ایک شخص نے بہار کے الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر اپنے کپڑے پھاڑ کر سڑک پر احتجاج شروع کردیا۔۔۔
سابق امیدوار مدن شاہ نے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو پر ٹکٹ دینے کیلئے 2 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا ہے ۔مدن شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لالو پرساد یادو نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھے بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ٹکٹ دیں گے جب میں نے رشوت دینے سے انکار کیا تو ٹکٹ کسی اور کو دے دیا گیا۔