بھارت:موٹر سائیکل سے ٹکر بس میں آگ بھڑک اٹھی 25مسافر زندہ جل گئے

بھارت:موٹر سائیکل سے ٹکر  بس میں آگ بھڑک اٹھی   25مسافر زندہ جل گئے

حیدرآباددکن (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ایک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 25 مسافر ہلاک ، 16 کو بچا لیا گیا۔۔۔

بھارتی حکام کے مطابق بس حیدر آباد سے بنگلورو جارہی تھی کہ ہائی وے پر کرنول ضلع کے چناٹیکورو گاؤں کے قریب موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس موٹرسائیکل کو کچھ دور تک گھسیٹے ہوئے لے گئی اور اس دوران پٹرول لیک ہونے اور چنگاریوں سے آگ بھڑک اٹھی جو بس کے فیول ٹینک تک جاپہنچی،جس نے بس کو جلا کر راکھ کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں