بنگلہ دیش:انتخابی ریلی پر فائرنگ ایک جاں بحق، امیدوار سمیت 2زخمی
چٹوگرام (اے ایف پی)بنگلہ دیش میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اپوزیشن جماعت بی این پی کی انتخابی ریلی میں فائرنگ کی، جس سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔۔۔
، زخمیوں میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے امیدوار ارشاد اللہ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فرار ہو گئے ۔ بی این پی رہنما امیر خسرو نے واقعے کو انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔یاد رہے بنگلہ دیش میں فروری 2026 میں عام انتخابات شیڈول ہیں۔