چاڈ :دو برادریوں کے درمیان پانی پر جھڑپ، 33 افراد ہلاک

چاڈ :دو برادریوں کے درمیان  پانی پر جھڑپ، 33 افراد ہلاک

اینجمینا (اے ایف پی)چاڈ کے ایک گاؤں میں پانی کے تنازع کے دوران دو برادریوں کے درمیان جھڑپ میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔۔۔

جھڑپ ایک کنویں کے دعوے پر ہوئی۔ حکومت نے فوجی دستے علاقے میں تعینات کر دئیے ، تاہم کشیدگی برقرار ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ علاقہ پہلے بھی 1999 اور 2004 میں اسی نوعیت کے واقعات کا شکار رہ چکا ہے ۔ دیہی علاقوں میں زمین، پانی اور مویشیوں کے تنازعات اکثر پرتشدد جھڑپوں کا باعث بنتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں