برازیل میں طوفان ،قصبہ تباہ 5افرادہلاک ،432زخمی ،کئی لاپتا
برازیلیا(اے ایف پی)جنوبی برازیل میں طوفان سے ایک قصبہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ 5افراد ہلاک اور 432زخمی ہوئے ،کئی افراد لاپتا ہیں۔۔۔
حکام کا کہناہے کہ طوفان نے پارانہ ریاست کے ریو بونیٹو ڈو ایگواکو میں کاریں الٹ دیں اور گھروں کو نقصان پہنچایا،80 فیصد شہر تباہ ہو چکا ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا امکان زیادہ ہے کیونکہ طوفان شہر کے عین وسط میں ٹکرایا۔