ٹرمپ کی بھارت کیساتھ نئی تجارتی ڈیل ،ٹیرف کمی کا اعلان

ٹرمپ کی بھارت کیساتھ نئی تجارتی ڈیل ،ٹیرف کمی کا اعلان

مودی سے بہترین شراکت داری ،بھارت جلد مجھے پسند کریگا:امریکی صدر لگژری ہوٹل کی تعمیر،بلغراد میں ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنرکیخلاف مظاہرہ

واشنگٹن(دنیا نیوز،اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کیساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کر دیا۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہابھارت کیساتھ ڈیل ماضی سے مختلف ہو گی، ہم تجارتی ڈیل کے بہت قریب ہیں، مودی سے ہماری بہترین شراکت داری ہے ، بھارت روس سے تیل کی خریداری مرحلہ وار ختم کر رہا ہے ، ٹیرف میں کمی لاؤں گا۔انہوں نے کہا بھارت اس وقت انہیں پسند نہیں کرتا، تاہم وہ جلد ہی انہیں دوبارہ پسند کرنے لگے گا۔علاوہ ازیں ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ادارے کی ایک دستاویزی فلم میں تقریر کی غلط تدوین سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ادھر بی بی سی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈیوی نے کہا ہمیں آزاد صحافت کے لیے لڑنا ہوگا۔سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں سینکڑوں طلبا اور شہریوں نے سابق فوجی ہیڈکوارٹر زکی مجوزہ مسماری کے خلاف احتجاج کیا، جہاں امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر ایک لگژری ہوٹل تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا حکومت نے تاریخی عمارت تباہ کرنے کیلئے قانون سازی کر کے جرم کو قانونی بنا دیا ہے ۔ یہ عمارت 1999 میں نیٹو حملوں کے دوران تباہ ہوئی تھی۔ یہ منصوبہ امارات کی کمپنی ایگل ہلز کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں