پوپ نے اپنی 4پسندیدہ فلموں کے نام بتا دئیے
ویٹیکن سٹی (اے ایف پی)کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم نے ہالی و وڈ کے ستاروں اور آسکر یافتہ ہدایت کاروں سے ایک خصوصی ملاقات سے قبل اپنی چار پسندیدہ فلموں کا اعلان کیا ہے ۔۔۔
ان میں فرینک کیپرا کی کلاسک فلم "اِٹس اے ونڈرفُل لائف" بھی شامل ہے ، جس میں ایک فرشتہ مایوس شخص اور اس کے خاندان کی مدد کے لیے زمین پر آتا ہے ۔ پوپ نے بتایا کہ انہیں رابرٹ وائز کی موسیقی پر مبنی فلم "دی ساؤنڈ آف میوزک" اور رابرٹ ریڈفورڈ کی خاندانی ڈرامہ فلم "آرڈنری پیپل بھی بے حد پسند ہیں۔فہرست کا اختتام انہوں نے اطالوی ہدایتکار روبرتو بینیگنی کی شہرہ آفاق فلم "لائف اِز بیوٹی فل پر کیا، جو ایک باپ کی اپنے بیٹے کو دوسری عالمی جنگ کے عقوبت خانے کے خوفناک مناظر سے بچانے کی جدوجہد پر مبنی ہے ۔