لیبیا : کشتی الٹ گئی ، 42تارکین لاپتا
جنیوا (اے ایف پی) اقوام متحدہ نے بتایا کہ لیبیا کے ساحل کے نزدیک ایک ربڑ کی کشتی الٹنے کے بعد 42مہاجرین لاپتا ہیں اور۔۔۔
انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے ۔ کشتی 5نومبر کو زووارا سے روانہ ہوئی تھی، جس پر 47 مرد اور دو خواتین سوار تھے ۔ چھ گھنٹے بعد طوفانی لہروں نے کشتی کا انجن خراب کر دیا اور یہ الٹ گئی۔ چھ دن کے بعد صرف سات افراد بچائے گئے ۔ لاپتا افراد میں زیادہ تعداد سوڈان اور صومالیہ کے شہریوں کی ہے ۔