ٹرمپ نے قریبی سیاسی اتحادی مارجوری ٹیلر گرین سے تعلق ختم کردیا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قریبی سیاسی اتحادی اور ری پبلکن کانگریس رکن مارجوری ٹیلر گرین سے تعلقات منقطع کرتے ہوئے ان پرغداری اورانتہائی بائیں بازو کی طرف جھکا ئو کا الزام لگا دیا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ گرین کیلئے اپنی حمایت اور سیاسی تائید واپس لے رہے ہیں،وہ مسلسل شکایتیں کررہی ہیں حالانکہ میری حکومت نے ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مارجوری ٹیلر گرین نے ایکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے ان کی حمایت اس لئے واپس لی ہے کیونکہ وہ جفری ایپ سٹین کیس کی باقی تمام فائلوں کو پبلک کرنے کیلئے زور دے رہی تھیں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ریپ کا شکار خواتین کیلئے آواز اٹھانا اور طاقتور لوگوں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا مجھے اس مقام پر لے آئے گا۔