کولمبیا:فوج کی منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پربمباری ،جبری مشقت کرنیوالے 7بچے ہلاک

 کولمبیا:فوج کی منشیات فروشوں  کے ٹھکانوں پربمباری ،جبری  مشقت کرنیوالے 7بچے ہلاک

بگوٹا (اے ایف پی)کولمبیا میں فوج کے امیزون جنگل میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے دوران بمباری سے 7کمسن بچے ہلاک ہوگئے۔

قومی محتسب کے دفتر کا کہناتھاکہ جنوبی امیزون کے علاقے میں منشیات  چلانے والے ایک مبینہ مسلح گروپ کے ٹھکانوں پر کولمبیا کے فوجی فضائی حملوں میں اس ہفتے جبری مشقت کیلئے بھرتی کئے گئے سات کمسن بچے مارے گئے ،جن میں چار لڑکیاں اور تین لڑکے شامل تھے ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دبا ؤ پر کولمبیا میں منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیاجارہاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں