ایکواڈورکے سب سے بڑے منشیات سمگلنگ گینگ کا سرغنہ ’’پیپوچاوریا‘‘ گرفتار

 ایکواڈورکے سب سے بڑے  منشیات سمگلنگ گینگ کا سرغنہ  ’’پیپوچاوریا‘‘ گرفتار

کیوٹو (اے ایف پی)ایکواڈور کے صدر نے اتوار کو اعلان کیا کہ ملک کے سب سے بڑے منشیات سمگلنگ گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

صدر ڈینیئل نوبوا نے ایکس پراپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم نے ’’پیپو چاوریا ‘‘کوپکڑ لیا جو خطے میں سب سے زیادہ مطلوب مجرم اور لاس لوبوس کا سرکردہ رہنما ہے۔ نوبوا نے یہ واضح نہیں کیا کہ   منشیات کے مبینہ سرغنہ کو کہاں سے پکڑا گیا ہے ، ان کہناتھاکہ پیپو نے اپنی موت کو جعلی بنایا، اپنی شناخت تبدیل کی اور یورپ میں چھپ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں