ٹرمپ کا نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ،وائٹ ہاؤس مدعو کر لیا
یروشلم،واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ ،وائٹ ہاؤس مدعو کر لیا،دونوں رہنماؤں نے حماس کو ہتھیار ڈالنے اور غزہ پٹی کو غیر مسلح کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور امن معاہدوں کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔
فون کال کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و سلامتی اور فریقین کے تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات جلد متوقع ہے ۔علاوہ ازیں ٹرمپ نے اسرائیل کو شام میں کسی بھی غیر مستحکم کارروائی سے خبردار کیا ہے ۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل نیٹ ورک پر کہا کہ اسرائیل کے لیے ضروری ہے کہ وہ شام کے ساتھ مضبوط اور موثر بات چیت برقرار رکھے تاکہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ نہ آئے ۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ شام کے نئے قیادت کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی کارروائی قبول نہیں کی جائے گی، علاقے میں امن و استحکام برقرار رہنا چاہیے ۔ اسرائیل کے دفاعی وزارت نے پیر کو اعلان کیا کہ جدید لیزر ایئر ڈیفنس سسٹم "آئرن بیم" کی تیاری مکمل ہو گئی ہے اور اسے دسمبر کے آخر تک تعینات کیا جائے گا۔ یہ نظام ڈرونز اور دیگر فضائی خطرات کے خلاف موثر ہوگا۔