بنگلہ دیش:پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ شیخ حسینہ ،بہن،بھانجی کو قید کی سزا
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پرباچل میں سرکاری رہائشی پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔۔۔
اس مقدمے میں عدالت نے شیخ حسینہ کی بہن شیخ ریحانہ کو سات سال، ٹیولپ صدیق کو دو سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔تمام ملزم عدالتی مفرور قرار دیے گئے تھے اور ان کی غیرموجودگی میں بغیر کسی وکیل کے اس مقدمے کی کارروائی آگے بڑھی۔