روسی صدر پیوٹن بھارت پہنچ گئے ،مودی نے استقبال کیا

روسی صدر پیوٹن بھارت پہنچ گئے ،مودی نے استقبال کیا

دونوں ملکوں کا تعاون جہاز سازی سے خلائی تحقیق تک پھیلا ہوا ہے :روسی صدر

نئی دہلی(اے ایف پی) روسی صدر پیوٹن جمعرات کو دو روزہ دورے پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ، وزیراعظم نریندر مودی نے ہوائی اڈے پر روسی رہنما کا استقبال کیا۔ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات اور خطے میں سٹراٹیجک شراکت داری کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک میں بات چیت کے دوران دفاعی تعاون میں توسیع مرکزی ایجنڈا ہوگا، پیوٹن لڑاکا طیاروں کی بھارت کو فراہمی اور ایئر ڈیفنس نظام پر بھی بات چیت کریں گے ۔ امریکی خدشات کے باوجود روسی تیل درآمدات، تجارتی تعلقات اور ایس400 نظام کی خریداری پر بھی تفصیلی گفتگو متوقع ہے ۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں پیوٹن نے وزیر اعظم مودی کو دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کا تعاون جہاز سازی سے خلائی تحقیق تک پھیلا ہوا ہے ۔

روسی صدر

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں