ترکیہ میں 11 ہزار سال پرانی نوولیتھک تہذیب دریافت
کراہانتپے (اے ایف پی)ترکیہ کے جنوب مشرقی میدانوں پر واقع پہاڑی علاقے کراہانتپے میں نوولیتھک دور کے حیرت انگیز آثارِ قدیمہ دریافت ہوئے ہیں۔۔۔
پتھر کے مجسمے ، چہرے کندہ ستون اور سیاہ سانپ نما موتی یہ بتاتے ہیں کہ تقریباً 11ہزار سال قبل انسانی کمیونٹیز کس طرح رہتی تھیں اور ان کے مذہبی و ثقافتی رواج کیا تھے ۔ ماہر آثارِ قدیمہ نجم کرول کے مطابق یہ انسانیت کے مرکزیت اختیار کرنے اور قدرت سے دور ہونے کی علامت ہیں۔