سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کی صحت بدستور انتہائی نازک، برطانیہ منتقل کرنیکا فیصلہ
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی صحت بدستور انتہائی نازک ہے ، انہیں فضائی ایمبولینس کے ذریعے برطانیہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔۔
80 سالہ خالدہ ضیا پھیپھڑوں کے انفیکشن کے بعد ڈھاکہ کے ہسپتال میں آئی سی یو میں ہیں۔ ان کی ذاتی ڈاکٹر نے بتایا کہ قطر کی رائل ایئر ایمبولینس انہیں لے جائے گی اور ڈاکٹروں کی ٹیم ہمراہ ہوگی۔ ان کا بیٹا طارق رحمن لندن میں مقیم ہے اور سیاسی جانشین سمجھا جاتا ہے ۔ ملک میں خصوصی دعائیہ اجلاس بھی جمعہ کو منعقد کیے جائیں گے ۔