ٹرمپ کی میزبانی میں کانگو اور روانڈا کے درمیان امن معاہدہ

ٹرمپ کی میزبانی میں کانگو اور  روانڈا کے درمیان امن معاہدہ

واشنگٹن،برلن(اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ نے روانڈا کے صدر پال کاگامے اور کانگو کے صدر فیلکس کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا ، بعد ازاں ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں امن معاہدے پر دستخط کیے ۔۔۔

معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے اسے ‘‘عظیم معجزہ’’ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو گی۔ ٹرمپ نے امن معاہدے کو اپنی تازہ ترین کامیابی قرار دیا، حالانکہ مشرقی کانگو میں لڑائی جاری ہے ۔ امن معاہدے کے ذریعے امریکا کو مشرقی کانگو میں قیمتی معدنیات تک رسائی حاصل کرنے کی امید ہے ، جو جدید ٹیکنالوجی بشمول الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ضروری ہیں۔ قبل ازیں ٹرمپ نے کہا روسی صدر پیوٹن یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم ماسکو میں بات چیت نتیجہ خیز نہیں رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں