بھارت:انڈیگو ایئر لائن کی 1200 پروازیں منسوخ ایئرپورٹس پر افراتفری
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو کی 1200سے زائد پروازیں منسوخ کیے جانے کے بعد ایئرپورٹس پر شدید افراتفری مچ گئی۔۔۔
۔ ہزاروں مسافر پھنس گئے ،کمپنی نے مسائل کی وجہ تکنیکی خرابیوں، خراب موسم اور نئے عملہ شیڈولنگ قوانین کو قرار دیا۔ بھارتی ایوی ایشن ریگولیٹر نے انڈیگو سے وضاحت اور ہنگامی پلان طلب کر لیا ۔ مسافروں نے سوشل میڈیا پر آٹھ گھنٹے تک تاخیر اور سٹاف کی عدم موجودگی پر شدید برہمی ظاہر کی۔ انڈیگو کا کہنا تھا آپریشنز مرحلہ وار بحال کیے جا رہے ہیں۔