ترکیہ پاکستان میں جنگی ڈرون فیکٹری قائم کرنا چاہتا ہے :امریکی جریدے کا دعویٰ

ترکیہ پاکستان میں جنگی  ڈرون فیکٹری قائم کرنا چاہتا  ہے :امریکی جریدے کا دعویٰ

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اسلام آباد کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ڈرون اسمبلنگ منصوبے پر بات چیت تیزی سے آگے بڑھی ہے۔ نام نہ بتانے کی شرط پر ترک حکام کا کہنا تھا کہ اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے ترکیہ سے پاکستان منتقل کیے جائیں گے جہاں ان کی اسمبلنگ ہوگی۔ بلوم برگ کے مطابق جنگی جہازوں کی مشترکہ پیداوار، ایف 16 اپ گریڈ اور دیگر دفاعی تعاون پر بھی فریقین میں پیش رفت جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں