یونان :تارکین کی کشتی ڈوب گئی، 17 لاشیں بر آمد،مزید ہلاکتوں کا خدشہ

یونان :تارکین کی کشتی ڈوب گئی، 17  لاشیں بر آمد،مزید ہلاکتوں کا خدشہ

ایتھنز (اے ایف پی)یونانی جزیرے کریٹ کے نزدیک تارکین کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔

 یونانی کوسٹ گارڈ کی ترجمان نے بتایا دو افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ یاد رہے یونان کے ساحلی علاقے غیر قانونی ہجرت کی کوششوں کے باعث خطرناک راستہ بن چکے ہیں، جہاں متعدد کشتیوں کو حادثات پیش آ چکے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں