بھارت : گوا نائٹ کلب میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک
ممبئی(اے ایف پی)بھارتی ریاست گوا کے سیاحتی علاقے آرپورہ کے ایک نائٹ کلب میں رات گئے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
مرنے والوں میں چند غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں، تاہم ان کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔ گوا کے وزیراعلیٰ پربھود ساونت نے کہا کلب نے فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کر رکھی تھی ، آج کا دن ریاست کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔