ٹرمپ کا کسانوں کیلئے 12 ارب ڈالر امدادی پیکیج کا اعلان

ٹرمپ کا کسانوں کیلئے 12 ارب  ڈالر امدادی پیکیج کا اعلان

واشنگٹن،لندن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی کسانوں کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس کا مقصد ان کسانوں کی مالی مدد کرنا ہے جو ان کی تجارتی اور ٹیرف پالیسیوں سے متاثر ہوئے۔۔۔

 وائٹ ہاؤس میں کسانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران صدر نے کہا یہ اقدام امریکی کسانوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے بہت ضروری ہے ۔قبل ازیں ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی پر جنگ ختم کرنے کی امریکی تجویز نہ پڑھنے کا الزام لگایا ہے ،امریکی صدر نے کہا زیلنسکی کے مذاکرات کار اس منصوبے کو پسند کرتے ہیں ،ٹرمپ نے کہا وہ کچھ مایوس ہیں کہ زیلنسکی نے ابھی تک اس مسودے کو نہیں پڑھا۔ یوکرینی صدر نے واضح کیا کہ روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے کسی بھی معاہدے میں یوکرین اپنی زمین سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔ یوکرینی آئین اور عالمی قوانین ملک کی سرحدوں پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں