پاکستان میں پھنسے 1800 افغانوں کو جرمنی منتقل کرنیکا مطالبہ
برلن(اے ایف پی)250سے زائد انسانی حقوق کی تنظیموں اور این جی اوز نے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں پھنسے 1800 افغانوں کو فوری طور پر جرمنی منتقل کیا جائے ۔۔۔
یہ افراد پچھلی حکومت کے تحت پناہ حاصل کرنے والے تھے لیکن موجودہ چانسلر فریڈرک مرز نے پروگرام روک دیا۔جرمن حکومت نے بعض افراد کو جرمنی نہ آنے کی صورت میں مالی پیشکش کی تھی جسے صرف 62افراد نے قبول کیا۔