یوکرین کاروس سے فرنٹ لائن ٹاؤن کا قبضہ چھڑانے کا دعویٰ

 یوکرین کاروس سے فرنٹ لائن ٹاؤن کا قبضہ چھڑانے کا دعویٰ

زیلنسکی کا بلٹ پروف جیکٹ پہنے کوپیانسک کو آزادکرانے کا ویڈیوبیان وائرل

کیف (رائٹرز)یوکرین نے خارکیو کے علاقے میں فرنٹ لائن ٹا ؤن سے شمالی حصوں پرروس سے قبضہ چھڑالینے کا دعویٰ کیا ہے ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں صدر ولادی میر زیلنسکی بلٹ پروف جیکٹ پہنے قبضہ چھڑانے کا اعلان کرتے  ہوئے نظر آرہے ہیں ۔یوکرینی صدر نے یہ ویڈیو خود پوسٹ کی جس میں ان کاکہناہے کہ وہ مشرقی یوکرین کے علاقے کوپیانسک میں موجود ہیں جو روسی فوج کے قبضے سے آزاد کروا لیاگیاہے ۔اس ویڈیو کے ریکارڈ کئے جانے کے وقت کا علم نہیں ہوسکا تاہم زیلنسکی نے کہاکہ یہ انتہائی اہم بات ہے کہ ہم اگلے مورچوں پر نتائج حاصل کررہے ہیں اس سے ہماری سفارتکاری کو تقویت ملے گی ۔یوکرین فوج کے کمانڈر ایہور اوبولینسکی نے بھی ایک نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہاکہ اس علاقے میں اب کوئی بھی روسی موجود نہیں رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں