سوڈان:اقوام متحدہ کے کیمپ پر ڈرون حملہ، 6بنگلہ دیشی فوجی ہلاک ،6زخمی

سوڈان:اقوام متحدہ کے کیمپ پر ڈرون  حملہ، 6بنگلہ دیشی فوجی ہلاک ،6زخمی

پورٹ سوڈان(اے ایف پی)سوڈان کے علاقے جنوبی کورڈوفان میں اقوام متحدہ کے کیمپ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 6امن فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

 اقوام متحدہ مشن کے مطابق حملہ امن دستوں کے کیمپ پر کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے واقعے پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ سوڈانی حکومت نے حملے کا الزام ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کیا اور اسے خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں