یو اے ای:موسلا دھار بارش ریگستانی پہاڑ آبشاروں میں تبدیل
دبئی (آئی این پی) یو اے ای کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روزموسلا دھار بارشوں نے جبل جیس کے ریگستانی پہاڑوں کو آبشاروں میں بدل دیا۔
راس الخیمہ کی وادیوں میں پانی جمع ہوگیا اور پہاڑوں کے مناظر مزید دلکش ہوگئے۔ دبئی اور آس پاس کے علاقوں میں گہرے بادل چھا گئے ، جس سے سرد اور ابر آلود فضا پیدا ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 16 سے 19 دسمبر تک طوفانی اور سرد موسم جاری رہ سکتا ہے۔