امریکا :کم عمر بچوں کی جنسی تبدیلی جرم قرار،بل منظور
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی ایوان نمائندگان نے کم عمر بچوں کی جنس تبدیل کرنے کیلئے سرجری اور بعض ادویاتی علاج کو وفاقی سطح پر جرم قرار دینے والا بل منظور کر لیا۔۔۔
بل 216 کے مقابلے میں 211 ووٹ سے منظور ہوا جو اب سینیٹ بھیجا گیا ہے ۔ بل کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دس سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے ۔ ٹرانس جینڈر حقوق کے کارکنان اور بعض قانون ساز بل کی سخت مخالفت کر رہے ۔