شام :داعش کے 70 ٹھکانوں پر امریکی بمباری،5ہلاک

شام :داعش کے 70 ٹھکانوں پر امریکی بمباری،5ہلاک

لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں ،توپخانے کا استعمال ،داعش کے متعدد ارکان زخمی جوابی کارروائی کی گئی، داعش کا خاتمہ ہو جائے تو شام کا مستقبل روشن:ٹرمپ

دمشق،واشنگٹن(اے ایف پی)مشرقی شام کے صوبے دیر الزور میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں داعش کے کم از کم پانچ ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ،ہونے والوں میں داعش کا ایک سیل لیڈر بھی شامل ہے ۔شامی آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمن  کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند صوبے کے مغربی علاقوں میں سرگرم تھے اور ڈرون آپریشنز میں ملوث تھے ۔ اس سے قبل امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ نے تصدیق کی تھی کہ شام میں ایک ہی رات کے دوران داعش کے 70 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔کارروائی میں لڑاکا طیاروں، حملہ آور ہیلی کاپٹروں اور توپخانے کا استعمال کیا گیا۔متعدد مقامات پر داعش کے بنیادی ڈھانچے اور ہتھیاروں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر انتہائی سخت انتقامی کارروائی کی ہے ، جو اس حملے کے جواب میں کی گئی جس میں تین امریکی ہلاک ہوئے تھے ۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ شامی حکومت داعش کے خلاف امریکی کارروائیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے ، اگر داعش کا خاتمہ ہو جائے تو شام کا مستقبل روشن ہے ، تاہم شدت پسندوں کے زیر اثر علاقے میں اب بھی کئی مسائل موجود ہیں۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں