سان فرانسسکو : آتشزدگی، 1 لاکھ 30 ہزار افراد بجلی سے محروم
سان فرانسسکو(اے ایف پی)امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں آتشزدگی کے باعث ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔
بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق آتشزدگی سے سب اسٹیشن متاثر ہوا جس سے شہر کے بڑے حصے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بجلی کی بندش سے ٹریفک سگنلز، پبلک ٹرانسپورٹ اور خودکار ٹیکسی سروس متاثر رہی جبکہ کرسمس کی خریداری کے مصروف دنوں میں کئی کاروبار بند کرنا پڑے ۔حکام کے مطابق بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔