کمبوڈیا، تھائی لینڈ جھڑپیں 5 لاکھ سے زائد افراد بے گھر
پنوم پنہ(اے ایف پی)کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے نتیجے میں کمبوڈیا میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
کمبوڈین حکام کے مطابق دو ہفتوں سے جاری لڑائی میں ٹینکوں، ڈرونز اور توپ خانے کا استعمال کیا گیا، کمبوڈیا میں 19 جبکہ تھائی لینڈ میں 22 افراد ہلاک ہوئے ۔فریقین کے درمیان تنازع نوآبادیاتی دور کی سرحدی حد بندی اور قدیم مندروں کی ملکیت پر ہے ۔ کشیدگی کم کرنے کیلئے آج ملائیشیا میں آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس متوقع ہے۔