ایران :خشک سالی، ڈیم خالی ملک بھر میں پانی کی قلت
تہران(اے ایف پی) ایران کے دارالحکومت تہران میں تاریخی خشک سالی کے باعث پانی فراہم کرنے والے بڑے ڈیموں میں سے ایک امیر کبیر ڈیم کا پانی تقریباً ختم ہو چکا۔۔
بارش کے باوجود صرف تین فیصدپانی ذخیرہ ہوا۔دیگر ڈیموں میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہے ۔ ایرانی صدر نے پارلیمنٹ میں کہا ملک میں پانی کی صورتحال انتہائی نازک ہے ،تمام 31 صوبوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ حکام نے پانی کی سپلائی محدود کر دی۔