روس کاچاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ بنانے کا اعلان،2036 تک تکمیل کا ہدف

روس کاچاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ بنانے  کا اعلان،2036 تک تکمیل کا ہدف

ماسکو(رائٹرز) روسی ریاستی خلائی ایجنسی روسکوسموس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلی ایک دہائی میں چاند پر جوہری پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔۔

 ، جس کا مقصد اپنے قمری خلائی پروگرام اور روس چین کے مشترکہ انٹرنیشنل لونر ریسرچ سٹیشن کو توانائی فراہم کرنا ہے ۔ پلانٹ کو 2036 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے ، یہ اقدام عالمی طاقتوں کے درمیان چاند کی سائنسی تحقیق اور توانائی کے وسائل کے حصول کی دوڑ میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں