نائیجیریا :مسجد میں بم دھماکا 7نمازی جاں بحق،کئی زخمی
مایدوگیری(اے ایف پی) شمال مشرقی نائیجیریا کے شہر مایدوگیری میں بدھ کو مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم سات نمازی جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ۔ دھماکا گمبورو مارکیٹ کی مسجد میں عشا ء کی نماز کے دوران ہوا۔۔۔
تاحال کسی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مقامی اینٹی جہادی ملیشیا کے مطابق یہ بم دھماکا تھا، بعض عینی شاہدین نے خودکش حملے کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔ مایدوگیری بورنو ریاست کا دارالحکومت ہے ، جہاں بوکو حرام اور داعش سے منسلک گروہ ماضی میں سرگرم رہے ہیں، تاہم شہر میں طویل عرصے بعد یہ بڑا واقعہ پیش آیا۔