بھارت :ہجوم کا بنگلہ دیشی سمجھ کر تشدد ،مسلمان نوجوان دم توڑ گیا
کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ مسلمان نوجوان کو ریاست اڑیسا کے ضلع سمبلپور میں ہجوم نے بنگلہ دیشی سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔۔۔
مقتول کی شناخت جیول شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے گاؤں چک بہادرپور کا رہائشی تھا اور اڑیسا میں بطور مزدور کام کر رہا تھا، واقعہ شانت نگر علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب جیول شیخ کام سے واپس آ رہا تھا۔پولیس کے مطابق حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔