اسرائیل :فلسطینی نے گاڑی سے راہگیروں کو کچل دیا ،چاقو سے وار،2افرادہلاک
یروشلم (اے ایف پی)اسرائیل میں ایک فلسطینی نے چاقو کے وار کرکے اور کار سے ٹکر مار کر ایک مرد اور ایک عورت کو ہلاک کر دیا جبکہ 2افراد زخمی ہوئے ،پولیس نے حملہ آور کوگولی مار کرہلاک کردیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق شمالی اسرائیل کے بیت شین شہر میں تیز رفتار گاڑی نے پہلے راہگیروں کو ٹکر ماری، پھر ڈرائیور ہاتھ میں چاقو لے کر نکلا اور اندھا دھند لوگوں پر وار کئے ۔گاڑی کی ٹکر سے ایک 68 سالہ مرد کچل کر ہلاک ہوگیا جبکہ وہاں کھڑی 19سالہ لڑکی چاقو کے حملے میں ہلاک ہوگئی ،اسی حملے میں دو افراد زخمی ہوئے جن کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے ۔اسرائیلی حکام کے مطابق حملہ آور فلسطینی تھا اور شہرقباطیہ میں رہتا تھا،اسے گرفتاری میں مزاحمت کرنے پر گولی ماردی گئی۔