چین کی تائیوان کے گرد فوجی مشقیں، تائیوان کی شدید مذمت
تائی پے ،بیجنگ(اے ایف پی)چین نے تائیوان کے گرد لائیو فائر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ۔چینی فوج کے ترجمان کے مطابق’’جسٹس مشن 2025‘‘ کے نام سے ہونے والی ان مشقوں میں بری، بحری، فضائیہ اور راکٹ فورسز حصہ لے رہی ہیں۔۔۔
مشقوں کا مقصد بندرگاہوں کا محاصرہ اور بحروفضا میں جنگی تیاریوں کا مظاہرہ ہے ۔ بیجنگ کا موقف ہے کہ تائیوان اس کی خودمختاری کا حصہ ہے اور اتحاد کو روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ چینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ بیرونی طاقتوں کی جانب سے تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنا خطے کو جنگ کے دہانے پر لے جا سکتا ہے ۔ مشقوں کے دوران چینی جنگی طیارے اور بحری جہاز بھی دیکھے گئے ۔تائیوان نے مشقوں کو فوجی دباؤ اور دھمکی آمیز کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے ۔