میانمار :فوج نواز جماعت کا بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ

میانمار :فوج نواز جماعت کا بھاری  اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ

ینگون(اے ایف پی)میانمار کی فوج نواز سیاسی جماعت یونین سالیڈیریٹی اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔۔۔

پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق 102 میں سے 82 نشستیں جیت لی گئی ہیں۔ یہ انتخابات 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد کرائے گئے ، جنہیں ناقدین نے فوجی اقتدار مضبوط کرنے کی کوشش قرار دیا ہے ۔ حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت این ایل ڈی کو انتخابات سے باہر رکھا گیا جبکہ آنگ سان سوچی بدستور قید میں ہیں۔ اقوام متحدہ، مغربی سفارتکاروں اور تجزیہ کاروں نے ووٹنگ کو غیر شفاف اور غیر معتبر قرار دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں