ملائشیا :فوجی سازوسامان کی خریداری میں کرپشن،متعدد کمپنیز کے دفاتر پر چھاپے

ملائشیا :فوجی سازوسامان کی خریداری میں کرپشن،متعدد  کمپنیز کے دفاتر پر چھاپے

کوالالمپور(اے ایف پی) ملائشیا کی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے فوجی سازوسامان کی خریداری سے جڑے کرپشن کیس میں متعدد کمپنیز کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔۔۔

  اینٹی کرپشن کمیشن کے سربراہ اعظم باقی کے مطابق تحقیقات کے دوران ایک مشتبہ شخص اور اس کے اہلخانہ کے چھ بینک اکاؤنٹس ضبط کر لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کارپوریٹ سطح پر بدعنوانی سے متعلق قانون کے تحت کی جا رہی ہیں۔ مشتبہ رقوم ایک اعلیٰ فوجی افسر کے اکاؤنٹ تک پہنچنے کا شبہ ہے ۔ یاد رہے تحقیقات شروع ہونے کے بعد آرمی چیف محمد حفیظ الدین جنتن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں