بھارت:ہندوتوا گروپ کی ریلی تلواریں تقسیم ،مسلم مخالف نعرے بازی
لکھنو (اے پی پی)بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں ہندوتوا گروپ نے ایک ریلی کے دوران تلواریں لہرائیں اور۔۔۔
مسلم مخالف نعرے بازی کی ۔ریلی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں،جن میں ہندو توا گروپ کے رہنماؤں کو تلواریں لہراتے اور کارکنوں میں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ایک ویڈیو میں ہندو رکشا دل کے قومی صدر بھوپیندر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہندوؤں کو اپنے دفاع کیلئے تلواریں رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا ہم نے 250 تلواریں کارکنوں میں تقسیم کی ہیں اور ہم مزید تقسیم کرتے رہیں گے ۔