چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، زیورات موبائل فونز لوٹ لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات ،موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
قلعہ گجر سنگھ میں ادریس سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون,چوہنگ میں طلعت سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون,غازی آباد میں قیصر سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں جمشید سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں مشفق سے 1لاکھ 45ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شمالی چھائونی اور شاہدرہ ٹائون سے گاڑیاں جبکہ برکی اقبال ٹائون اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔