اوپن اے آئی میں نوکری، تنخواہ 15 کروڑ، لیکن ایک شرط

اوپن اے آئی میں نوکری، تنخواہ 15 کروڑ، لیکن ایک شرط

لاہور(نیٹ نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے غیر معمولی اور نہایت حساس منصب کیلئے بھاری بھرکم تنخواہ کی پیشکش کی ہے ۔۔۔

کمپنی نے ‘‘ہیڈ آف پریپیئرڈنیس’’ کے نام سے نئی اسامی کا اعلان کیا ہے ، جس کیلئے سالانہ 5 لاکھ 55 ہزار ڈالر (جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 15 کروڑ 55 لاکھ بنتے ہیں) تنخواہ رکھی گئی ہے جس کے فرائض میں اعلیٰ صلاحیت رکھنے والے اے آئی ماڈلز کے ممکنہ نقصان دہ استعمال کی نگرانی اور اس کی تیاری شامل ہوگی۔ عہدے میں اے آئی سے پیدا ہونے والے سائبر حملے ، حیاتیاتی ماڈلنگ اور خودمختار فیصلہ سازی کے ممکنہ خطرات کا انتظام کرنا بھی شامل ہے ۔امیدوار کو مضبوط اور قابل پیمائش حفاظتی نظام بنانے کیلئے صلاحیتوں، خطرات اور تدارکات کی جامع منصوبہ بندی کرنی ہوگی تاکہ ایک وسیع اور قابل عمل فریم ورک تیار کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں