سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ

سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ

6ماہ میں 21.01ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی،مینوفیکچررز

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں سالا نہ بنیاد پر13فیصد اضافہ جبکہ برآمدات میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں 21.01ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو 13فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 18.63ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبرمیں ملک میں 3.59ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کا اندازہ ہے جو گزشتہ سال دسمبرکے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال دسمبرمیں 3.46ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 4.46ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصد کم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں