مقامی سطح پر موبائل فون کی پیداوارمیں 8 فیصد اضافہ
اسلا م آباد(آئی این پی)مقامی سطح پر موبائل فون کی پیداوار نومبر 2025 میں 8 فیصد اضافے کے ساتھ 2.49 ملین یونٹس تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں قابل ذکر اضافہ ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں مقامی طور پر تیار یا اسمبل کیے جانے والے موبائل فونز کی تعداد 2.31 ملین یونٹس سے بڑھ کر 2.49 ملین تک پہنچ گئی۔اگرچہ نومبر میں پیداوار میں اضافہ ہوا، لیکن سال کے پہلے 11 ماہ (جنوری تا نومبر 2025) کے دوران مجموعی پیداوار 27.6 ملین یونٹس رہی۔ یہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔