کلاسک ویڈیو گیمز ذہنی تناؤ کم کرنے میں مؤثر قرار

کلاسک ویڈیو گیمز ذہنی تناؤ کم کرنے میں مؤثر قرار

لندن (نیٹ نیوز)امتحانات، مسلسل آن لائن رہنا، مستقبل کی فکر اور سماجی دباؤ مل کر ایک ایسی تھکاوٹ پیدا کر دیتے ہیں جسے ماہرین برن آؤٹ کہتے ہیں۔

اب نئی تحقیق نے اس مسئلے کے حل کیلئے غیر متوقع مگر دلچسپ پہلو کی نشاندہی کی ہے وہ ہے کلاسک ویڈیو گیمز۔ برطانیہ کے امپیریل کالج لندن اور جاپان کی کیوشو سانگیو یونیورسٹی کے محققین نے اپنی مشترکہ تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ مخصوص ویڈیو گیمز ذہنی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہیں۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق نِنٹینڈو کی مشہور گیمز جیسے سپر ماریو برادرز اور یوشی سیریز نہ صرف تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ ذہنی سکون اور خوشی میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ برن آؤٹ سے نمٹنے کے لیے صرف روایتی طریقے ، جیسے آرام یا ذہنی مشقیں، ہی کافی نہیں ہوتیں۔ بعض اوقات زندگی کی چھوٹی اور سادہ خوشیوں سے دوبارہ جڑنا بھی انسان کو جذباتی طور پر مضبوط بنا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں