ہلدی ذیابیطس مریضوں میں بلڈ پریشر کم کرنے کیلئے مددگار
لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلدی یا اس میں موجود فعال جُز کرکومین کا استعمال ڈائیبٹیز اور پری ڈائیبٹیز کے مریضوں میں بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔۔۔
یہ تحقیق سائنسی جریدے اینڈوکرائینالوجی، ڈائیبٹیز اینڈ میٹابالزم میں شائع ہوئی ہے ۔تحقیق کے مطابق کرکومین یا ہلدی کے سپلیمنٹس استعمال کرنے سے سِسٹولک بلڈ پریشر (اوپر والا نمبر) میں نمایاں کمی دیکھی گئی، خاص طور پر ان افراد میں جو پہلے ہی ہائی بلڈ پریشر، پری ڈائیبیٹز یا ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا تھے ۔ تحقیق کے دوران ہلدی یا کرکومین سپلیمنٹس کے بلڈ پریشر پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں سامنے آیا کہ زیادہ فائدہ پری ڈائیبٹیز یا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں اور موٹاپے کے شکار افراد میں دیکھا گیا جو ایک گرام سے زیادہ روزانہ کی بنیاد پر ہلدی یا کرکومین سپلیمنٹس کا استعمال کر رہے تھے ۔