کنسرٹ کے دوران شائے گل حادثے کا شکار، ڈرون لگنے سے زخمی
اسلام آباد (شوبز ڈیسک)گلوکارہ شائے گل اسلام آباد میں ایک میوزیکل کنسرٹ کے دوران حادثے کا شکار ہو گئیں۔۔
جہاں پرفارمنس کے دوران ایک ڈرون ان کے بازو پر آ گرا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔ شائے گل نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ میں پرفارم کر رہی تھی اور ڈرون کا کنٹرول ایک غیر تربیت یافتہ شخص کے ہاتھ میں دے دیا گیا، ڈرون بہت تیز تھا اور سیدھا میری طرف آ گیا، جس سے میرے ہاتھ پر گہرے کٹ لگ گئے ، اب میں ٹھیک ہوں۔